سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ آغا رفیق کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹ لیا گیا۔
ایس پی کلفٹن احمد چوہدری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق چیف جسٹس آغا رفیق کی فیملی گاڑی میں موجود تھی، ایک ملزمان آیا اور فیملی سے ایک موبائل فون اور دو پرس لے کر فرار ہوگیا۔
احمد چوہدری نے بتایا کہ واردات کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں تاہم وجہ ہلاکت معلوم نہ ہوسکی۔ عینی شاہدین نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخشانہ قرار دیا ہے۔