پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت جاری کردی۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دو ماہ پرانی ویڈیو پیپلزپارٹی کے پیجز اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد کی بات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت اور ووٹ ڈالنے کے حوالے سے اراکین کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے، چیئرمین کے حکم پر ہم میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم کی غیر مشروط حمایت کررہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے واضح کیا کہ ہمارے تمام چیئرمینز اور اراکین بلدیاتی کونسل حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمہ صاحب جب حافظ نعیم سے میئر کراچی کی ووٹنگ کے حوالے سے میٹنگ کے لیے گئے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہ نو مئی کے واقعات میں ملوث نہیں تھے۔
اُلٹی گنگا بہ رہی ہے ۔ سوج آج نا جانے کہاں سے نکلا ہے کہ میری دوڈھائ مہینہ پرانی وڈیو پیپلزپارٹی کے سوشل سے وائرل کی جارہی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کے چئیرمین عمران خان صاحب کی ہدایت پر پی ٹی آئ نے کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار… pic.twitter.com/qqjWRYjBNF
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) June 12, 2023
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ روز ہی اپنے چئیرمینز کو ہدایت نامہ جاری کر چکا ہوں کہ سب نے حفظ نعیم الرحمان کو ہی ووٹ دینا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کی رکنیت معطل کی جائیگی ۔ اور اسکی خبر بھی آج دن بھر میڈیا پر چلتی رہی ہے۔