محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید ترین سمندری طوفان سے کراچی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سائیکلون جنوب مشرقی سندھ میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات میں 15 جون کی دوپہر تک ٹکرائے گا، کراچی میں بدھ کی شام سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 سے 8 گھنٹے کے اسپیل میں 100 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، بدھ کی شام شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جمعہ تک جاری رہ سکتی ہے اور اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے، طوفان کے سبب بننے والے کلاوڈ ماس ڈوپلر ریڈار کے 450 کلومیٹر کے دائرے میں نظر آرہے ہیں۔