مصطفی کمال کی اے پی ایم ایس او ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی اندرونی کہانی

سینئر ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سید مصطفیٰ کمال بھائی کی اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی سے میٹنگ ہوئی ہے۔

عارضی مرکز بہادرآباد میں ہونے والی میٹنگ میں مصطفی کمال نے اے پی ایم ایس او کے 45ویں یوم تاسیس کے کامیاب پروگرام کروانے پر اے پی ایم ایس او کو شاباشی دی اور مزید اسی طرح کام کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

مصطفی کمال نے کہا اور ہدایت کی کہ آج کا دور جدت اختیار کرگیا ہے تو ہمیں بھی دنیا کے ساتھ ساتھ چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تمام ساتھی کو فعال رہنے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: