سندھ حکومت نے سمندری طوفان کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کے ایمرجنسی کاموں کے فنڈز بحال کردیے تاہم اب بھی دیگر ادائیگیاں لٹکی ہوئیں ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات سمیت ضروری نوعیت کے بل تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ میڈیا ہاؤسز نے سندھ حکومت سے بلدیاتی اداروں کے اشتہارات کی ادائیگیوں کو بھی یقینی بنانے کی گزارش کی ہے۔
صحافتی اداروں نے مطالبہ کیا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ بلدیاتی اداروں کو میڈیا ہاوسز کے بلوں کو کلئیر کرنے کے بھی احکامات جاری فرمائیں۔
دوسری جانب ایمرجنسی کاموں کیلئے بلدیاتی منجمند ، اکاؤنٹس بحال کر دئیے گئے، 30 مئ کو بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس منجمند کئے گئے تھے۔
وزیر بلدیات نے کنٹریکٹ سینٹری ورکرز کی سیلری بھی ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق متوقع برسات اور تاہم ایمرجنسی کی وجہ سے اکاؤنٹس بحال کئے گئے ہیں مگر دیگر مدوں میں ادائیگیوں پر تاحال پابندی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو بلدیاتی اداروں کو تنخواہوں، پینشنز، یوٹیلیٹی بلز اور فیول کی ادائیگیوں تک محدود کیا گیا تھا۔
حکمنامہ محکمہ بلدیات سندھ نے وزیر بلدیات کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔