اکاؤنٹس منجمند ہونے سے بلدیاتی افسران میں لڑائیاں معمول بن گئیں

کراچی: بلدیاتی اداروں میں اکاؤنٹس بحالی ناگزیر ہوگئی، کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس بحال نہ ہونے پر اور محض ایمرجنسی ورکس کیلئے فنڈز کی بحالی پر میڈیا ہاؤسز سمیت دیگر ضروری نوعیت کی ادائیگیاں نہ ہونے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

میڈیا ہاؤسز کو بلدیاتی اداروں سے پہلے ہی بہت کم اشتہارات جاری ہو رہے ہیں اور اکاؤنٹس منجمند ہونے کے بعد ادائیگیاں رکنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بلدیاتی اداروں میں کچھ ضروری نوعیت کی ادائیگیاں نہ ہونے پر بھی دفاتر میں بحث ومباحثے لڑائیوں میں تبدیل ہو رہے ہیں اور آئے دن افسران کو مشکلات جھیلنا پڑ رہی ہیں۔

میڈیا ہاؤسز کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ سے گزارش کی گئی ہے کہ جلد ہی منتخب بلدیاتی نمائندگان کی آمد ہے اور رواں مالی سال اختتام پذیر ہونے والا ہے 30 جون تک رواں مالی سال کا بجٹ استعمال کیا جاسکتا ہے جس کے بعد ادائیگیاں نہ ہونے پر بلوں کو بقایا جات میں ڈال دیا جائے گا اور ممکن ہے انہیں دوبارہ پروسس کرنے سے بھی گریز کیا جائے لہذا فوری طور پر بلدیاتی اداروں اور سندھ بینک کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اشتہارات کی مد میں فوری چیک کا اجرا کروائیں جنہیں بینک کلئیر بھی کریں وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ اس جانب بھی توجہ دیں تاکہ غیریقنی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor