عادل راجہ نے رہائی کے بعد بڑا اعلان کردیا

برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی گزارنے والے پاک فوج کے سابق میجر اور یوٹیوبر عادل راجہ نے اپنی رہائی کے بعد بڑا اعلان کردیا۔

عادل راجہ کو لندن پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں 8 گھنٹے حراست میں رکھ کر پوچھ گچھ کرنے کے بعد رہا کردیا، اُن کے وکیل نے الزامات کے حوالے سے کچھ بھی بتانا مناسب نہیں سمجھا تاہم عادل راجہ نے رہائی کے بعد ایک طویل پیغام جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے اور میری ویلفیئر کے بارے میں بہت سی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں، جو بالکل غلط ہیں، الحمدللہ، میں ٹھیک ہوں اور  فسطائیت کے خلاف اور پاکستان میں جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔

عادل راجہ نے لکھا کہ میں حقیقی تبدیلی لانے کے واحد راستے کے طور پر پرامن احتجاج کے عوام کے جمہوری حق کی وکالت کرتا رہوں گا، پرامن مظاہرین کا سمندر تبدیلی کو حاصل کر سکتا ہے، جو پرتشدد احتجاج نہیں کر سکتا کیونکہ تشدد صرف نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے‘۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لیے سیاسی اور معاشی استحکام لانے کا واحد راستہ، جو ہر پاکستانی، سیاسی وابستگی کی خواہشات سے قطع نظر، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور ‘بلاتعطل’ جمہوریت ہے، آئین کے تحت ‘اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے’ کام کرنے والے تمام ادارے پاکستان کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ افراد پر تنقید سے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہیے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں تمام دعاؤں، خدشات، اور نیک تمناؤں سے عاجز ہوں، میرے خیالات اور دعائیں ہمیشہ ہر اس پاکستانی کے ساتھ ہیں جو ہماری خوبصورت سرزمین میں ایک بہتر اور پرامن مستقبل چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: