پاکستان مسلم لیگ ضیاء کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد ختم کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی سے الحاق ختم کیا جائے۔اعجاز الحق نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اتحاد ہوا تھا، پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی۔ اب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اعجاز الحق نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا گیا تھا۔