پیپلزپارٹی میں‌ ہر شخص میرا احترام کرتا ہے، شہزادی رائے

معروف ٹرانس جینڈر اور بلدیاتی کونسل میں مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی پیپلزپارٹی کی رکن شہزادی رائے نے پیپلزپارٹی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر شہزادی رائے نے شہلا رضا کے سمیت دیگر پی پی عہدیداران کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پی پی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ہر کوئی میرا احترام کرتا ہے جس کا مجھے حق حاصل ہے اور مجھے اس ناقابل یقین گروپ کا حصہ بننے پر فخر بھی ہے۔

شہزادی رائے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم اور تعاون سے عوام کیلیے کام کریں گی۔