میئر کراچی الیکشن سے چند گھنٹے قبل پی پی نے اپنی پاور شو کردی

میئر کراچی کے الیکشن سے چند گھنٹے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے اراکین کی تعداد ظاہر کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلدیاتی اراکین کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی پی قیادت، صوبائی وزار اور فریال تالپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں مسلم لیگ ن اور جمیعت علما اسلام کے اراکین بھی شریک تھے جنہوں نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اگر ایسا ہی ہے تو مجھے اٹھا لیں، حافط نعیم

مرتضٰی وہاب نے میئر کراچی نامزدگی پر فریال تالپور، مراد علی شاہ، نثار کھوڑا سمیت پی پی کی قیادت، کارکنان سمیت مسلم لیگ ن، جے یو آئی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ہماری حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، انشاء اللہ ہم سب ملک کر کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صدر سعید غنی نے مرتضیٰ وہاب کو میئر بننے کی ایڈوانس مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بطور میئر پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: