معروف صحافی صابر شاکر، معید پیرزادہ سمیت 4 افراد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شہری ماجد محمود کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں صابر شاکر، معید پیرزادہ سمیت 4 افراد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمے میں 9 مئی کو ویڈیو پیغامات کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے علاوہ محی الدین اور سید اکبر حسین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شہری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ 9 مئی کو جارہے تھے کہ میلوڈی میں 15، 20 افراد ملزمان کے ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو دہشت گردی پر اُکسارہے تھے۔ مظاہرین صابرشاکر، معید پیرزادہ و دیگر سے دہشت گردی پھیلانے کی ہدایات لے رہے تھے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عسکری تنصیبات پر حملے کرکے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانا چاہتے تھے۔ ملزمان بیرونی ممالک میں رہ کرملک دشمن ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ملزمان فوجی جوانوں کے اندر بغاوت اور ان کے حلف سے روگردانی کرانا چاہتے ہیں۔ ملزمان فوج کو کمزور کرکے ملک میں دہشت گردی کوپروان چڑھاناچاہتے ہیں۔
اللہ سب جانتا ہے ،
سب سے پہلے پاکستان
سب آئین پاکستان کے تابع ہیں
تادم حیات پاکستان زندہ باد کہتے رہے ہیں https://t.co/78gBoXUjko— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) June 14, 2023
مقدمے پر ردمل دیتے ہوئے صابر شاکر نے کہا کہ ’اللہ سب جانتا ہے ، سب سے پہلے پاکستان سب آئین پاکستان کے تابع ہیں تادم حیات پاکستان زندہ باد کہتے رہے ہیں‘۔
شاہین صہبائی نے بھی ایف آئی آر کے اندراج پر ردعمل جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر صحافیوں کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر اور نو مئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، میں اس پر سب کو کورٹ میں لانے کا حق رکھتا ہوا اور اس حوالے سے جلد اپنی جانب سے جواب دوں گا۔
MY RESPONSE TO THE FIR: Media in Pakistan has reproduced the FIR which makes senseless allegations against me and other journalists. I reserve my right to take everyone to court. Following is my detailed response. An Urdu version will also be posted soon.
“Are those who…
— SHAHEEN SEHBAI (@SSEHBAI1) June 14, 2023
اُدھر معید پیر زادہ نے اس حوالے سے اپنا تفصیلی ویڈیو جاری کیا اور مذاق بناتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ذہین لوگوں کا کام ہے۔
Most Intelligent FIRs! As Intelligent as Comedy Show Central! Plan to Silence Remaining Media but Why? What are their goals ahead? https://t.co/d3KHE16Jt1 via @YouTube
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) June 14, 2023