جنرل (ر) فیض حمید کی نظر بندی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، دعویٰ

معروف صحافی اور اینکر کامران یوسف نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید کی گھر میں نظر بندی سے متعلق خبروں پر اہم دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں آئی ایس آئی کے سابق چیف سے میری ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کے حوالے سے بھی بات کی۔

کامران یوسف نے بتایا کہ فیض حمید کی نظر بندی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ انہیں ابھی تک اپنے ادارے کی جانب سے کسی بھی قسم کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑاہے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ فیض حمید کو نقل و حرکت کی مکمل اجازت ہے اور وہ بالکل آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل معروف صحافی اور یوٹیوبر اسد طور نے جنرل فیض حمید کی نظر بندی سے متعلق دعویٰ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ادارے کی طرف سے اُن کے احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: