وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے شرائط اور طریقہ کار بتا دیا۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ابھی نہیں ہوئی مگر اس کی تنظیم نو ہونے جارہی ہے، کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پاور پرچیز ایگریمنٹ پی پی اے کے بعد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سوئی گیس کے ساتھ مالی معاملات وزیراعظم کی کمیٹی جلد حل کرادے گی، وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی ہیں، جو سوئی گیس اور کے الیکٹرک کے معاملات کو حل کرنے کیلیے کوشش کرے گی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ کے الیکڑک کی بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، وفاق کی دلچسپی کامحور کراچی میں رہنے والے صارفین ہیں، حکومت پاکستان کے کے الیکڑک میں 24 فیصد حصص ہیں، کے الیکٹرک ،سوئی سدرن کے معاملات کو حل کرنے جارہے ہیں۔