پاکستان پیپلزپارٹی شریک چیئرمین اور سابق سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی میں آنکھ کا آپریشن مکمل ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق آصف زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہیں۔ عوام اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آصف زرداری طبیعت ناسازی کے باعث لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔