صحافیوں کو خون کی فراہمی، بیماریوں اور ٹیسٹ فیس میں‌ رعایت کے حوالے سے بڑی پیشرفت

کراچی پریس کلب اور عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس  کے تحت کے پی سی کے ممبران کو تھلیسیمیا سمیت خون کے امراض سے متعلق طبی سہولیات مہیا کیں جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی،اس حوالے سے سیکریٹری پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ اس سال جب چارج سنھالا تو ہماری کوشش تھی کہ کے پی سی کے ممبران کو طبی سہولیات میں ریلیف فراہم کیا جائے،کیونکہ موجودہ حالات میں سرکاری اسپتال میں تشخیصی ٹیسٹ کروانے میں مہینے گزر جاتے ہیں جبکہ نجی سیکٹر کے اسپتالوں کے اخراجات برداشت سے باہر ہیں،ہمارے سینیئر صحافی طفیل احمد بحیثیت سیکرٹری کے پی سی ہیلتھ کمیٹی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹول بہت سے اسپتال لگاتے نہیں اور جو لگاتے ہیں وہ اس کے بڑی قیمت وصول کرتے ہیں، اس ہی سلسلے میں ہم نے ثواب ٹرسٹ سے بھی رجوع کیا، عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے پی سی کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کا عالمی دن مناتے ہیں،ہم نے فیصلہ کیا تاکہ کے پی سی ممبران کے بچوں میں اس موروثی مرض کی تشخیص ہو تو ان کیلیے مراحل کو آسان کیا جاسکے۔

کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد نے کہا کہ مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ کلب کے ممبران اور ان۔ کے اہل خانہ کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائے،اس سلسلے میں ہم نے مختلف فلاحی اداروں اور پرائیویٹ اداروں سے رابطہ کیا،ان کی جانب سے کافی مثبت رسپانس آرہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں کلب کے ممبران کو طبی سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سعود آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹڈنٹ سے بھی اس حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ کلب کے ممبران کی ذہنی صحت کی بحالی کے لیئے بھی ہماری کوشش جاری ہیں، جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں علیحدہ سے ڈیسک بنانے کی کوشش ہے،

سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی نے بتایا کہ سول ،این آئی سی وی ڈی  سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی صحافیوں کے لیئے طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

سیکرٹری کے پی سی شعیب احمد نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسپتال میں کے پی سی ممبران کو طبی سہولیات فراہم کرنے کےلیئے انتظام کیا جائے گا،انشوینس نہیں مگر کے پی سی ممبران کا ہیلتھ کارڈ ضرور بنوائیں گے۔

ایم ایس سعود آباد اسپتال پیر غلام بنی شاھ جیلانی نے کہا کہ سرکاری ادارے اور پریس کلب کے دوستانہ تعلقات سے فیلڈ میں بہتری آئی ہے،ماضی میں سرکاری محکمہ کے افراد میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر خوف زدہ ہوتے تھے،مگر اب سرکاری محکمہ میڈیا کی سپورٹ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعود آباد اسپتال میں کے پی سی ممبران کے لیئے خصوصی دیسک قائم کی جائے گی۔میڈیا مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افرائی کرتا ہے اور ان کی نشاندہی کے سبب ہم بہتری کی کوشش کرتے ہیں۔

کے پی سی کے صدر سعید سربازی نے کہا کہ ایم او یو ایک ابتدائی مرحلہ ہے،لیکن اس کو معاہدہ بنا کر اس پر عمل کریں گے،سروے سے پتا چلا ہے کہ اکثر صحافی کی قوت سماعت متاثر ہیں، ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی سہولیات مہیا کیں جائیں گی، ہماری کوشش ہے کہ چیک اپ کے بعد ادویات بھی مہیا کیں جائیں۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ  کراچی کے صحافیوں کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا، خون کی بیماریوں سے متعلق عمیر ثناء کے پی سی ممبران کو  کراچی کے مختلف اسپتالوں میں  رعایتی نرخوں پر اپنی سہولیات فراہم کرے گا ، چلڈرن اسپتال میں جلد صحافیوں کیلئے  او پی ڈی کلینک  شروع کی جائے گی۔

تقریب کے موقع پر پریس کلب اور عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس میں  سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے سربراہ  ڈاکٹر ظفر مہدی سمیت صحافیوں اور طبی ماہرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor