کراچی پریس کلب کی نئی کابینہ ممبران اور صحافیوں کو صحت کی فراہمی کے حوالے سے مختلف اقدامات میں مصروف ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں صحافی کو سستی یا مفت طبی سہولت دستیاب ہو۔
کراچی پریس کلب کی انتظامیہ نے ثواب ٹرسٹ کے ساتھ ایک مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کلب کے ممبران اور اُن کے اہل خانہ شوگر، ہائپرٹینشن اور گردوں کے امراض سمیت ڈائیلاسسز حاصل کرسکیں گے۔
یہ سہولت ثواب ٹرسٹ کی جانب سے صحافیوں کو پیش کی جائے گی۔ پریس کلب کے صدر شعیب احمد نے سہولت کی فراہمی پر ڈاکٹر وقار حسن کاظمی اور سینیٹر عبد الحسیب خان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔