ضلع وسطی میں قائم تھانے یوسف پلازہ کی پولیس نے روڈ کٹنگ رکوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق یوسی 3 گلبرگ ٹاؤن کے چئیرمین آفاق بیگ کو روڈ کٹنگ سے روکنے پر پولیس نے شام پانچ بجے حراست میں لے کر یوسف پلازہ تھانے میں بند کردیا۔
ذرائع کے مطابق یوسی چئیرمین آفاق بیگ کو اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نیہا شاہ کے حکم پر حراست میں لیا گیا ہے۔
حراست میں لیے گئے یوسی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ واٹر پمپ پر قائم المحسن امام بارگاہ سے متصل روڈ کی غیر قانونی کٹنگ رکوانے پر گرفتار کیا گیا ہے، پیٹرول پمپ کیلئے روڈ کاٹنے سے برساتی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو تا ہے اس لیے اس عمل کے خلاف احتجاج بلند کیا تاکہ ہمارے ووٹرز کو پریشانی نہ ہو۔
مرزا آفاق بیگ نے دعویٰ کیا کہمجھ پر اسسٹنٹ کمشنر سے معافی مانگنے کیلئے دفاع ڈالا جارہا ہے، مگر میں نے عوام کی خدمت کے لیے کام کیا اور کسی سے معافی مانگی نہ ہی مانگوں گا، انہیں جو دل چاہیے مجھے سزا دے دیں۔
دوسری جانب گلبرگ ٹاؤن کی اسسٹنٹ کمشنر سے مؤقف لینے کیلیے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم اُن سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
(نوٹ: اسسٹنٹ کمشنر کا مؤقف موصول ہوتے ہی اُسے خبر میں شامل کردیا جائے گا)