عادل راجہ پر بھارت سے فنڈ لینے کا الزام

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال نے پاک فوج کے سابق میجر اور یوٹیوبر عادل راجہ پر بھارت سے فنڈ لینے کا الزام عائد کردیا۔

پشاور میں میڈیا میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر عادل راجہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستگی ظاہر کرتے ہیں۔ اگر ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق نہیں تو وضاحت کریں۔ فیروز جمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور عادل راجہ ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹس کرتے ہیں۔ غلط ٹویٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ بے بنیاد ٹویٹ کرکے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور دو سابق وزرائے اعلیٰ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہورہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: