شادمان ٹاون نمبر 2 پر پانی کی ایک بہت بڑی لائین ڈالی گئی. جس سے ان علاقوں کو پانی فراہم کرنا مقصود تھا جہاں پانی ہی نہیں آتا تھا. یہ کام واٹر بورڈ، ایم کیو ایم پاکستان اور وہاں رہنے والے ایک سماجی کارکن نے مل کر کرایا. لیکن انہوں نے ان لائین سے جن جن علاقوں کو پانی دینا تھا اس کے ساتھ ساتھ اس لائین سے اور بھی فلیٹ، ایل ایس کی پٹی کو بھی پانی دینے کے لئے گھروں کی لائین پر وال سسٹم لگا دیا اور کہا یہ کہ سب کو پانی دینا ہمارا اولین فرض ہے. اس لئے اب سے آپ کو دو دن کے بجائے ایک دن پانی دیا جائے گا. اب اس ایک دن میں اگر جمعہ آگیا تو آپ کو آدھا دن پانی ملے گا اور اگر لائیٹ چلی گئی تو آپ کی قسمت۔
فلیٹ کی لائین ایک ناگن چورنگی سے انڈا موٹ تک آئی ہے جس سے فلیٹ والوں کو پانی کی فراہمی دی جاتی ہے، لیکن پھر بھی گھروں کی لائین سے ایک پانی کا کنیکشن فلیٹ والوں کو دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گھروں کا ایک دن کا پانی مارا جاتا ہے۔ شادمان ٹاون میں واٹر بورڈ کو اعمتاد میں لے کر ایم کیو ایم کی طرف سے جن صاحب نے یہ کام کرایا ہے وہ خود شادمان ٹاون میں نہیں رہتے ہیں اور جو سماجی کارکن نے ان کا ساتھ دیا وہ خود دو دن کا پانی لیتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے گھر کی طرف آنے والی لائین پر کوئی وال نہیں لگوایا ہے۔
گھروں میں رہنے والوں کو اس وال سسٹم سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اس مہنگائی اور گرمی میں ٹینکر ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ جب کے فلیٹ والے اور شادمان ٹاون میں نمبر 1 پر رہنے والے 2 دن پانی لیتے ہیں۔ اس کی وجہ سماجی کارکن شادمان ٹاون نمبر 1 سے پانی کی لائین سے پانی لیتے ہیں۔ جینے بھی وال لگائے گئے ہیں اس سے صرف اور صرف شادمان ٹاون نمبر 2 کی طرف گھروں والے متاثر ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کو دو دن کے بجائے اب ایک دن کا پانی دیا جا رہا ہے۔
اس کی وجہ کچھ لوگوں کو خوش کرنا ہے اور باقی لوگوں کو پریشان کرنا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اعلی حکمران اس بات سے بے خبر ہیں کہ شادمان ٹاون میں لوگوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ علاقہ کی عوام اس کام سے ناخوش نظر آتی ہے۔ لیکن ان کے آگے بولنے سے سب ڈر رہے ہیں۔ اگر ایم کیو ایم نے اس مسلہ کا حل نہیں کیا تو آگے جنرل الیکشن میں ایم کیو ایم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔