Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلزپارٹی ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی کیوں لانا چاہتی ہے؟ | زرائع نیوز

پیپلزپارٹی ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی کیوں لانا چاہتی ہے؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان خاموش جنگ جاری تھی، جس کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں نجم سیٹھی نے پھوڑ دی ہے۔

 

پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ زکا اشرف کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیا جائے، جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم کو دو ناموں کا اعلان کرنا تھا، جس میں نجم سیٹھی نئے چیئرمین متوقع تھے۔

 

ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آصف زرداری کی اچانک دبئی روانگی بھی اسی مطالبے کی ایک کڑی تھا جس کے بعد نگراں وزیر اعلی انہیں منانے دبئی پہنچے تھے۔

 

زرداری اپنی جبکہ حکو۔ت اپنی شرائط پر قائم تھی کہ اسی دوران گزشتہ شب رات گئے نجم سیٹھی نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ زرداری اور شہباز شریف کے درمیان کسی تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا، اسلیے پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے خود دستبردار ہورہا ہوں۔

 

نجم سیٹھی نے نئے آنے والے ذمہ داران کیلیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ کرکٹ شائقین نجم سیٹھی کے اس بیان پر افسردہ ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی آئندہ پانچ سال کیلیے نجم سیٹھی کو لایا جائے۔

 

دوسری جانب معروف اور متازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس حوالے سے ایک بڑا دعوی کیا جو انہوں نے نجم سیٹھی کے ٹویٹ پر جواب کی صورت میں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‏‎

ذکا اشرف نے زرداری کے کالے دھن کو چھپانے میں مدد کی اسلیئے اس کو نوازا جارہا، نجم سیٹھی نے ٹی وی پر شریفوں کے پروپیگنڈا کو پھیلایا اس لیے اسے نوازا گیا۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1670907626102693888?t=VeFcv2AtLGbb2DmyDb1gAw&s=19

حریم شاہ نے مزید لکھا کہ یہ تقرریاں میرٹ پر نہیں دو سیاسی خاندانوں کی غلامی کرنے پر کی جاتی ہیں۔ ایسے سسٹم پر لعنت