غیرت کے نام پر عدالت کے احاطے میں بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم بری ہوگیا۔
سٹی کورٹ کے احاطے میں غیرت کے نام پر 23جنوری 2023کوپسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے ملزم امیر جان کو ماڈل ٹرائل کورٹ جنوبی کی عدالت نے بری کردیا-
تفصیلات کے مطابق ملزم امین 23جنوری 2023کو پسند کی شادی کرنے والی اپنی 19سالا بیٹی حاجرہ کو سٹی کورٹ کے احاطے میں پولیس حفاظت میں بیان قلمبند کرانے کے لئے آنے کے دوران اندھادھند فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو ہلاک اور پولیس اہلکار زمان کا زخمی کیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تفشیشی پولیس تھانہ سٹی کورٹ نے معزز ماڈل ٹرائل کورٹ کو بتایا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار زمان نے ملزم کا معاف کردیا ہے جبکہ مقدمہ کی دوران سماعت مقتولا کے قانونی ورثا والدہ.بہنوں۔اور بھائی نے بھی ملزم کو خون بہا معاف کردیا تھا اور زخمی اہلکار زمان نے بھی ملزم کی بریت پر اعتراض نہیں کیا تھا عدالتی کی جانب سے گزشتہ سماعتوں کے دوران مقتولا کے دیگر قانونی ورثا کیلئے-اخبار میں نوٹس بھی شائع کرائے تھے اور کسی اور وارث کے نہ ہونے پر آج عدالت نے ملزم کو بری کردیا