سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران 40 لاکھ روپے بھتہ خوری میں گرفتار

شہر قائد میں پریڈی پولیس اسٹیشن میں ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھتہ خوری اور دہشت گردی کی دفعات مقدمہ درج کر کے افسران کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والوں میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم بلڈنگ انسپکٹر ظفر سپاری بلڈنگ انسپکٹرامین شامل ہیں جبکہ ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید اویس حسین فرار ہوگئے۔

پریڈی پولیس اسٹیشن میں بلڈر کی مدعیت میں ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 23-488 میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 7 اے ٹی اے بھتہ خوری 385-384 اور 34-427 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ بلال نجیب کی مدعیت میں درج کروایا گیا ۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے افسران نے ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر پروجیکٹ سے 40 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔

پہلے مرحلے میں ایس بی سی اے افسران کو 5 لاکھ رقم دی گئی، بقیہ 35 لاکھ روپے کی رقم لینے ایس بی سی اے افسران پہنچے جن کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: