کراچی پریس کلب کی جانب سے اراکین اور انکے اہل خانہ کی سہولت کے لئے دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے پہلے روز بڑی تعداد میں صحافی کارکنان نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور لرننگ لائسنس بنوائے۔
پریس کلب انتظامیہ کی کاوشوں سے دو روزہ کیمپ کا انعقاد پریس کلب کے ابراہیم جلیسی ہال میں کیا جارہا ہے، جہاں ٹریفک پولیس سیکشن کی ٹیم ہفتہ چوبیس جون کی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک موجود ہوگی۔
ممبر لائژن کمیٹی کے سیکریٹری محمد ثاقب صغیر اور انکی ٹیم نے لائسنس کیلیے آنے والے اراکین کی رہنمائی کی۔ کلب اسٹاف پرکاش نے اراکین کی رجسٹریشن کے فرائض سرانجام دئیے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: