آئی جی سندھ نے ناقص کارکردگی والے افسران کو الٹی میٹم دے دیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کیا گیا جس میں آئی جی سندھ نے سنگین جرائم کے علاوہ مختلف نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے صوبائی سطح پر قرار واقعی کریک ڈاؤن کو مؤثر اور کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس رینج،زونز،اضلاع کی سطح پر جرائم کے خلاف کی جانیوالی کاروائیوں میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں پر بھی خصوصی فوکس رکھا جائے۔

انہوں نے مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات دیئے کہ یقینی کامیابی کے لیئے ضروری ہیکہ انٹیلی جینس کلیکشن سسٹم کے تحت باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے مفرور اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی پر متعلقہ سینئر پولیس افسران کو ناصرف سراہا جائیگا بلکہ انھیں انعامات سے بھی نوازا جائیگا جبکہ ناقص کردکردگی پر محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے علاوہ آئی ٹی،سی آئی اے،زونل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز کراچی،ایڈمن، آپریشنز سندھ کے اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ تمام رینج کے ڈی آئی جیز اور متعلقہ ایس ایس پیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: