Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
واٹر بورڈ کا اختیار میئر کو دینے کی تیاری، بل گورنر کو ارسال |

واٹر بورڈ کا اختیار میئر کو دینے کی تیاری، بل گورنر کو ارسال

میئر کراچی کو مزید بااختیار بنانے کیلئے اہم قانون سازی سندھ حکومت نے میئر کراچی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اختیارات دینے فیصلہ کیا گیا۔ جس کی سمری گورنر سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

گورنر سندھ کی دستخط کے بعد میئر کراچی مرتضی وہاب کو چیئرمیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے میئر کراچی کو مزید بااختیارات بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت میئر کراچی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔

سندھ حکومت نے اس سلسلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل گورنر سندھ کو ارسال کر دیا گیا گورنر کی منظوری سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ مل جائے گا جس کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا چیئرمین میئر کراچی کا ہوگا بل گورنر کی منظوری سے نافد العمل ہوگا۔

میئر کے اختیارات میں اضافہ ہوجائے گا وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، مشیر قانون اور سندھ اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔