آبدوز حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہزادہ داؤد اور بیٹے سلیمان کی خصوصی لباس پہنے لی گئی آخری تصویر منظر عام پر آگئی۔
یہ تصویر نیویارک پوسٹ نے شائع کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہیلمٹس پہنے ہوئے ہیں اور نارنجی رنگ کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے اس موقع پر باپ بیٹا نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق اس تصویر کے کھینچوانے کے فوری بعد شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان آبدوز کے سفر کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔ یہ دونوں باپ بیٹے کی آخری تصویر ثابت ہوئی ہے۔
یہ تصویر اس بحری جہاز پر لی گئی جس سے آبدوز کو روانہ کیا گیا تھا اور اسی جہاز کا آبدوز سے رابطہ بھی تھا جو چند گھنٹے بعد ہی منقطع ہوگیا تھا اور تب سے تباہ حال آبدوز کی باقیات ملنے تک لواحقین اس بحری جہاز پر اپنے پیاروں کا انتظار کرتے رہ گئے تھے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: