شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں اسہال اور ہیضے کی وبا پھیل گئی جس کے نتیجے میں 261 کیسز رپور جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں اسہال اور ہیضے کی وباء پھیل گئی جبکہ عیدالاضحیٰ کے بعد شہربھرمیں گیسٹرواورپیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا،گزشتہ چھ روز کے درمیان گڈاپ ٹاؤن شیدی گوٹھ میں اسہال کے 259 اور ہیضے کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ اسہال سے متاثرہ 40 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 28 جون کی شام کو گڈاپ ٹاؤں کے علاقے شیدی گوٹھ سے میمن گوٹھ اسپتال (پی پی ایچ آئی کے تحت) 15 مریضوں کو اسہال اور قے کی شکایت پر لایا گیا، تمام مریضوں کے مکمل علاج اور ان کی صحت میں بہتری کے بعد ان مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: