کراچی : درندہ صفت شخص کی لڑکی کے ساتھ سرعام جنسی زیادتی کی کوشش کی، جو لڑکی نے مزاحمت پر ناکام بنادی۔
انتباہ: بچے، خواتین یہ ویڈیو نہ دیکھیں
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کراچی میں ایک مرد نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 کے ڈی اے اسکیم 36 مغل ہزارہ گھوٹ کراچی کے قریب ایک گھر کے باہر پیش آیا۔
گلستان جوہر بلاک 4، کے ڈی اے اسکیم 36 میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار درندہ صفت نامعلوم شخص کا راہ چلتی لڑکی پر جنسی حملہ
حملہ اور نے پیچھا کر کے دن دہاڑے اپنی ہوس پوری کرنے کی کوشش کی
ایسے ملزمان کی شناخت میں مدد کریں#ZarayeNews #KhiAlert pic.twitter.com/MIHlc8t5XJ
— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) July 4, 2023
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی موٹرسائیکل پر ایک لڑکی کا انتظار کر رہا ہے اور جب وہ اسے کراس کر گئی تو ملزم نے اپنی شارٹس اتار کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔ تاہم بہادر لڑکی نے اس گھناؤنی کوشش کو ناکام بنا دیا۔