کراچی اس ریجن کا نیا شہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ریجن میں کراچی نیا شہر ہے مگر اس کی بھی 300 سالہ تاریخ موجود ہے۔

سندھ آرکائیو میں کتاب کی تقریب رونمائی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی کتابیں آنی چاہیں تاکہ ہماری نئی نسل کو معلوم ہو کہ خطہ کیسے اور کب آباد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں فرصت کے لمحات ملیں گے تو سندھ آرکائیو آکر یہاں رکھی کتابوں کا مطالعہ کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھٹو خاندان کی 100 سالہ تاریخ پر بھی کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اُس تقریب رونمائی میں بلاول بھٹو کو مدعو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: