ایم کیو ایم پاکستان میرپور خاص کے جوائنٹ انچارج آفاق احمد کو نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے۔
اہل خانہ کے مطابق آفاق احمد ایک روز قبل ہی حج کی سعادت حاصل کر کے گھر میرپور خاص واپس پہنچے تھے اور اُن کی حج کی خوشی میں اتوار کو دعوت کا اہتمام بھی تھا۔
اہل خانہ کے مطابق پولیس نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے تاہم گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ قریبی تھانے میں دے دی گئی ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: