پنجاب کے شہر بہالپور کے شہر رفیع روڈ میں واقع شمس پارک میں کرکٹ کھیلنے کے دوران معمولی تلخ کلامی پر بچوں پر بہیمانہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔
میدان میں آنے والے عناصر نے فٹبال اور کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر دو بچوں کو مار مار کر لہو لہان بھی کیا جس پر قریبی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق بتاریخ نو جولائی کو تھانہ بغدار الجدید میں اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کرلیں جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر ملزمان نے بچوں کو دھمکانا شروع کردیا ہے۔
متاثرین اور علاقہ مکینوں نے پولیس، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور متاثرین کو انصاف دلوانے میں کردار ادا کریں۔