گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یوم آزادی کی مناسب سے منعقدہ تقریب میں بانی کی طرح ایک دو تین پر عوام کو خاموش کروانے کی کوشش کی۔
ایم کیو ایم اور گورنر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جشن کا پروگرام مزار قائد کے سامنے سڑک پر سجایا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس نے دعویٰ کیا کہ تقریب میں دس لاکھ افراد موجود ہیں اور ہم سب ایک ساتھ ترانہ پڑھ کر بھارت کا ریکارڈ توڑیں گے اور نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گے۔
اس تقریب میں گورنر سندھ نے ایک دو تین کہہ کر عوام کو پہلے قومی ترانہ پڑھنے کا کہا اور پھر اپنی تقریر کے اختتام پر آتش بازی سے پہلے 1،2،3 کرکے عوام کو خاموش رہنے کی بھی تلقین کی مگر وہاں پر خاموشی کے بجائے عوام کا شور جاری رہا۔