کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے فائیو اسٹار چورنگی پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاندار آتشبازی بھی کی گئی۔
اس پروگرام میں متحدہ پاکستان کے کنویئر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت دیگر پارٹی قائدین نے شرکت کی جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔
اس پروگرام میں اینکر وسیم بادامی نے بھی شرکت کی اور قومی نغمہ پڑھ کر شرکا کا لہو گرمایا جبکہ سماجی تنظیم جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس نے بھی دھواں دھار خطاب اور دس لاکھ افراد کی پروگرام میں شرکت کا دعویٰ کیا۔
پروگرام کی تصاویر