اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام آرٹس لابی میں‌ یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی آرٹس لابی میں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، سابق وفاقی وزیر سید امین الحق، دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار، پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

May be an image of 11 people

ڈاکٹر فاروق ستار نے کیک کٹنگ کر کے پرچم کشائی کی اور ملک کی سالمیت تعمیر و ترقی اور ملکی معاشی بہتری کے لئے خصوصی دعا کی۔

May be an image of 2 people and dais

ڈاکٹر فاروق ستار نے یومِ آزادی کی کامیاب اور پروقار تقریب کے انعقاد پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذمہ کو مبارکباد پیش کی۔

May be an image of 1 person, crowd and text

تقریب میں طلباء کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر انچارج اے پی ایم ایس او ثاقب اعجاز و اراکین مرکزی کمیٹی، اے پی ایم ایس او سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: