مقدس ترین ہستیوں کے خلاف گستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے4 ملزمان گرفتار

 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے  ہوئے مقدس ترین ہستیوں اور قرآن پاک سے متعلق گستاخانہ مواد پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی  اے )  کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں  کارروائی کرتے ہوئے مقدس ترین ہستیوں اور قرآن پاک سے متعلق گستاخانہ مواد پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے  چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عدنان، جنیدخان، محمد بابر سمیت چار ملزمان شامل ہیں جو مختلف ویب سائٹس اور  سوشل میڈیا  اکاؤنٹس کے ذریعے اللہ رب العزت، رسول پاک ﷺ ، امہات المومنین، صحابہ کرام اور اہلبیت سے متعلق گستاخانہ مواش شیئر  کرتے رہے ہیں۔

 ایف آئی کے مطابق ملزمان  نے مختلف ناموں سے  فیس بک پر اکاؤنٹ بنا رکھے تھے  جن پر وہ  گستاخانہ مواد پر مبنی خاکے، تصاویرا ور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: