Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نیب کا سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا نوٹس، اعلیٰ حکام طلب کرلیے |

نیب کا سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا نوٹس، اعلیٰ حکام طلب کرلیے

قومی احتساب بیورو کے  کراچی آفس نے محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن پر سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹرکراچی اور حیدرآباد ڈویژن کو کال اپ نوٹسزجاری کردیے

ذرائع کے مطابق ملیر،حیدرآباد،دادو،جامشورو میں 2021 سے تعینات ضلعی فوڈ کنٹرولرزکے سروس پروفائل فراہمی کی ہدایت کی گئی  ہے جبکہ ڈائریکٹر فوڈ کو 2021-22 میں خراب گندم کی فصل سے متعلقہ رپورٹ اور اس ض٘ن میں کی گئی خط و کتابت بھِی طلب کرلی گئی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈز کو ریکارڈ کی فراہمی کے لیے پروفارما جاری کردیا گیا ہے، پروفرما کے ذریعے ماتحت ضلعی فوڈ کنٹرولرز کی حدود میں قائم فلورملز،آٹا چکیوں کو جاری گندم  کی بوریوں کی تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

فلورملز،آٹاچکیوں کے بجلی بلز میں درج استعمال شدہ بجلی یونٹس تفصیلات کی فراہمی کی ہدایات بھی کی گئی ہیں جبکہ نیب نوٹسز میں طلب کردہ تفصیلات کے ساتھ تمام ضلعی فوڈ کنٹرولرزکو نیب جوائنٹ ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے ڈائریکٹر سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ  اور تفصیلات پہلے بھی طلب کی گئی تھیں،نیب کو محکمہ خوراک میں مبینہ طور پر کئی ارب کی کرپشن کے شواہد مل چکے ہیں،کرپشن تحقیقات کے مطابق ایک سابق صوبائی وزیرکے فرنٹ مین کے بینک اکاؤنٹس استعمال ہوتے رہے۔