Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سوا دو کلو پنیر کی قیمت ایک کروڑ روپے۔۔۔۔! |

سوا دو کلو پنیر کی قیمت ایک کروڑ روپے۔۔۔۔!

شمالی اسپین میں دلفریب قدرتی نظاروں  سے سجے قصبے لاس  ایریناس میں ہر سال اگست کے آخری ہفتے میں ایک نیلامی کا انعقاد کیا جاتا ہے،  مگر اس نیلامی میں زرعی اجناس یا مویشیوں کی بولی نہیں لگتی، بلکہ اس ایونٹ میں پنیر نیلام کیا جاتا ہے۔

 پنیر بنانے والی مختلف کمپنیاں اور افراد اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور  سب سے بہتر پنیر سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی یا فرد کو فروخت کردیا جاتا ہے۔

 رواں سال اس  ایونٹ میں ہسپانوی ریسٹورنٹ  ایگار دی کولوٹو نے  سوا دو کلو گرام وزنی  پنیر کا ایک ٹکڑا 30 ہزار یورو ( تقریباً ایک کروڑ روپے ) میں خرید لیا۔  یوں فی کلو  گرام پنیر کی قیمت  تقریباً 50  لاکھ روپے بنتی ہے۔

  یہ خاص قسم کا پنیر روایتی طریقے سے  گائے اور بکری کے دودھ کے آمیزے سے  بنایا جاتا ہے اور پھر اسے کئی ماہ تک  پہاڑی غار میں رکھ دیا جاتا ہے، مخصوص رنگ اور خوشبو پیدا  ہونے تک پنیر غار کے مخصوص ماحول میں رکھا رہتا ہے اور پھر اسے وہاں سے نکالا جاتا ہے۔

سوا دو کلوگرام وزنی یہ پنیر کا ٹکڑا  لوس پوئرٹو  نامی  فیکٹری کا تیار کردہ تھا جسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔