میرے شوہر بلال کو اغوا کرلیا گیا ہے، حریم شاہ کا دعویٰ

معروف ٹک ٹاکر نے حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) پر اپنے پیغام میں  حریم شاہ نے  کہا ہے کہ میرے شوہر بلال کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں سوار ہوکر آئے اور میرے شوہر کو اٹھاکر لے گئے۔

ٹک ٹاکر  کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر کو بازیاب کرائیں۔

حریم شاہ کے مطابق ان کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: