مسلسل عوامی احتجاج کے سامنے بالآخر حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے اور عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا پلان بنالیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنےو الوں کے لیے بل میں تین ہزار اور 60 تا 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں پر 13 ہزار روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے نگراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت جاری ہے اور آئی ایم ایف نےا س معاملے میں حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: