سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ، مجموعی تعداد 984 ہوگئی

 سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور ڈینگی کے مزید 15  کیس رپورٹ  ہوئے ہیں۔ 

  دو ستمبر کو ڈینگی کے 15 مزید کیسز رپورٹ  ہوئے جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے،  اس طرح  صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی  تعداد 984 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2 ستمبر کو صوبے میں ڈینگی وائرس سے 15 افراد متاثر  ہوئے، جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے،جبکہ  ڈینگی کے 2 کیسز تھر پارکر اور ایک کیس جیکب آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 2 ستمبر کو سب سے زیادہ 7 ڈینگی کیسز کراچی ضلع شرقی سے رپورٹ کیے گئے،کراچی ضلع جنوبی سے 3 اور ضلع ملیر سے 2 کیسز کی نشاندہی ہوئی ۔

رواں سال ڈینگی کے سندھ بھر میں 984 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 801 کا تعلق کراچی سے ہے، اب تک ڈینگی کی وجہ سے کوئی موت رپورٹ نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: