ایشیا کپ ؛ سپرفور مرحلے کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ

.ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے تمام میچز کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق اے  سی سی نے  متعلقہ بورڈز اور  براڈ کاسٹر کے ساتھ  مشاورت سے یہ فیصلہ کیا  ہے، جس  کی وجہ کولمبو میں مسلسل برستی بارش ہے۔

واضح رہے کہ  سری لنکا میں مون سون سیزن کی وجہ  سے شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز بھی متاثر ہورہے ہیں۔

دو ستمبر کو پالی کیلے میں  پاکستان اور بھارت کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگزمیں ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی تھی۔  اور چار سمتمبر کو اسی وینیو پر بھارت اور نیپال کا میچ بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اے سی سی نے سپرفور مرحلے کے تمام میچز بشمول فائنل ہمبنٹوٹا میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاکستان نے بھی اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: