شازیہ مری کے گھر سے 97 ارب روپے برآمد کرنے والے بڑی مشکل میں پھنس گئے

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے پی پی رہنماؤں کے گھر سے بڑی مقدار میں رقم اور سونا و زیورات برآمد ہونے کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔

اس سلسلے کا آغاز مکیش چاولہ کے گھر چھاپے کہ خبر سے ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کے گھر میں نے چھاپہ مار کر اربوں روپے، غیر ملکی کرنسی برآمد کی جبکہ کلو کے حساب سے سونا بھی برآمد کیا ہے۔

کئی روز تک جاری اس پروپیگنڈے کا جواب میں ترجمان اور خود نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے دیا اور بتایا کہ نہ ایسی کوئی برآمدگی ہوئی اور نہ ہی چھاپہ پڑا ہے۔

اس کے بعد دوسری نشانے پر آنے والی پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما اور سابق وزیر و چیئرپرسن بے نظر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری تھیں۔

ان کے حوالے سے خبریں چلیں کہ نیب نے مری کے گھر میں چھاپہ مار کر 97 ارب کی خیر رقم برآمد کی جبکہ بڑی مقدار میں گھر سے سونا بھی ملا ہے۔

دو، تین روز تک اس خبر کے چلنے کے بعد گزشتہ روز شازیہ مری نے ان سے منسوب کر کے جعلی خبر پھیلانے والوں کو 10 ارب روپے ہتک عزت کا دعوی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سارے معاملے کو سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کی نشاندھی ہوگئی اور ہم نے ثبوت بھی جمع کرلیے ہیں، قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے سے بھی رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: