چیف آف ارمی سٹاف جنرل سید عام منیر سے ملاقات کرنے والے کراچی کے تاجروں نے میٹنگ کے کچھ احوال بیان کیے ہیں۔
ارمی چیف نے گزشتہ تین روز کے دوران لاہور کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑے تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں معاشی بحران میں کردار ادا کرنے، ملک میں بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
اس ملاقات کی سب سے پہلے خبر کامران خان نے دی اور انہوں نے ان ملاقاتوں کو ایک نئی امید یا نئی امنگ قرار دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی بدولت اب پاکستان تمام مسائل بالخصوص معاشی مسائل سے باہر نکل جائے گا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر زبیر میمن موتی والا بھی ارمی چیف سے ملاقات میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ شب ندیم ملک کے پروگرام سمع ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارمی چیف نے میٹنگ کے دوران یہ کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں ہے۔
ایک اور تاجر نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف نے دوران گفتگو یہ بات بھی کہی کہ موٹر سائیکلوں پر آنے والے سیاستدان آج ارب پتی بن چکے ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ تمام ایسے سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے گا جو کہ بہت کڑا اور سخت ہوگا۔
ملاقات کرنے والے تاجروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں آرمی چیف کے اس بیان کے بعد خاصی امید نظر ائی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ملک میں کرپشن کا جو بازار گر ہے وہ ختم ہو جائے گا اور کاروباری معاملات میں آسانیاں پیدا ہوں گی