فضائی آلودگی سے انسانی زندگی 10 سال تک کم ہوسکتی ہے، تحقیق

کارخانوں اور گاڑیوں سے نکلتے ہوئے دھویں اور دیگر وجوہات کی بنا پر دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے انسانی زندگی اوسطاً 10 سال تک گھٹ سکتی ہے۔

بھارت میں کیے گئے ایک تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بھارتی باشندوں کی اوسط عمر میں سوا پانچ سال کمی متوقع ہے جبکہ دہلی کے لیے یہ تخمینہ 10 برس لگایا گیا ہے جس کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

تحقیقی مطالعے کے دوران محققین نے ڈیٹا کا موازنہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے مقررکردہ 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کے معیار سے کیا۔

فرید آباد کے امریتا اسپتال کے پلمونری ڈیپارمنٹ سے منسلک ڈاکٹر ارجن کھنہ کہتے ہیں کہ فضائی آلودگی میں شامل اوزون، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ نظام تنفس کے مسائل اور دل کے امراض کے علاوہ سرطان کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر ارجن کھنہ کے مطابق یہ امراض انسان کے عرصہ حیات کے محدود کردیتے ہیں، چنانچہ بہتر انسانی صحت اور لمبی زندگی کے لیے فضائی آلودگی پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:
کیٹاگری میں : صحت