Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکا میں ٹوئٹر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ | زرائع نیوز

امریکا میں ٹوئٹر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ

امریکا میں ٹوئٹر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ کردیا گیا۔

مقبول عام سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) کے خلاف صارفین کی حساس معلومات مبینہ طور پر سعودی حکومت کو فراہم کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایکس کے خلاف یہ مقدمہ ایک سعودی ورکر کی ہمشیرہ اریج ال سادان نے کیا ہے جس کے بھائی کو پہلے جبری طور پر لاپتا کیا گیا اور پھر اسے 20 سال کی سزا سنادی گئی تھی۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایکس ( ٹوئٹر ) نے اپنے صارفین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

ایکس کے خلاف دائر کردہ الزامات میں کہا گیا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی نے سعودی حکومت کے ساتھ صارفین کی خفیہ معلومات امریکا، برطانیہ اورکینیڈا کے مقابلے میں کہیں تیزی کے ساتھ شیئر کیں۔

دائر مقدمے میں اریج ال سدان کے وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ای او جیک ڈورسی کی سربراہی میں ٹوئٹر نے اپنے مالی مفادات کے پیش نظر سعودی حکومت کی اس کے ناقدین کو ہدف بنانے کی مبینہ کوششوں کو دانستہ نظرانداز کیا یا اسے ان کوششوں کی خبر تھی۔