پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت سرجانی ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات کے علاوہ شوگر ، بلڈ گروپنگ سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔

علاقہ مکینوں نے مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کوسراہا۔ میڈیکل کیمپ کے حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی نے ہرطبقے کے افراد کو متاثر کیا ہے۔ لوگوں کےلیے گھر چلانا دشوار ہوچکا ہے۔ایسی صورتحال میں عوام ڈاکٹروں کی بھاری بھرکم فیسیں اور مہنگی ادویات برداشت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر مشکل وقت میں عوام کےلیے مسیحا کا کردار ادا کیا ہے۔ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حکومتی سطح پر معیاری صحت کی سہولیات عوام کو میسر نہیں ہیں۔صحت کی بنیادی سہولیات ہرشہری کا حق ہے۔

کیمپ کے انتظامی امور کے منتظم عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں صحت و علاج کی سہولیات ناکافی ہیں۔ ہم مختلف اوقات میں میڈیکل کیمپ لگاتے رہتے ہیں، فری میڈیکل کیمپ سے عوام خوش اور مطمئن ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیلیے لوگوں کی خوشی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: