Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
واٹر بورڈ میں اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج کو مبینہ کرپشن پرعہدے سے ہٹادیا گیا |

واٹر بورڈ میں اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج کو مبینہ کرپشن پرعہدے سے ہٹادیا گیا

مینجنگ ڈائریکٹر واٹر کارپوریشن کا مبینہ طور پر بدعنوانیوں میں ملوث افسر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ، محکمہ اینٹی تھیف سیل کے انچارج عامر خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے مبینہ رشوت وصولی کے سنگین اور ناقابل تردید شواہد کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر صلاح الدین نے سیاسی دباﺅ کو پس پشت ڈال کر اینٹی تھفیٹ ٹیم 2 کے انچارج عامر خان کی برطرفی کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر صلاح الدین نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر مافیا کی مبینہ سرپرستی کے سنگین الزامات اور لاتعداد شکایات پر اینٹی تھیف سیل ٹو کے افسر عامر خان کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ افسر غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی کے بجائے مبینہ رشوت وصولی کرکے لوٹ مار میں مصروف تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اس سلسلے میں ایم ڈی صلاح الدین کو کرپشن اور بدعنوانیوں کے ناقابل تردید شواہد حاصل ہوگئے تھے تاہم انہوں نے مذکورہ افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود مذکورہ افسر کی جانب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی مبینہ سرپرستی جاری تھی جس پر ایم ڈی صلاح الدین نے ایکشن لیتے ہوئے گذشتہ روز عامر خان کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان مبینہ سیاسی دباﺅ پر محکمے میں تعینات کیا گیا تھا ،نگراں حکومت کے قیام کے بعد سیاسی چھتری ہٹنے ہی انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

عامر خان کے بارے میں بتایا جا تا ہے کہ ضلع وسطی اور غربی میں غیرقانونی ہا ئیڈرنٹس کی سرپرستی میں مبینہ طو رپر ملوث ہے اور شہریوں کے قانونی کنکشنز کو منقطع کر کے مبینہ طور پر رشوت وصول کیا کرتا تھا، اس کے ثبوت ایم ڈی واتر بورڈ تک موصول ہو گئے۔