میئر کراچی مرتضی وہاب کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

 میئر کراچی مرتضی وہاب  نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ 

سندھ میں آئندہ ماہ ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے جس میں میئر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سندھ سے بلدیاتی کونسلز میں خالی نشستوں کی تفصیل حاصل کرلی ہیں۔

سندھ بھر میں 100سے زائد جنرل و مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے،کراچی وسطی میں وارڈ کونسلر کی ایک جنرل نشست19مخصوص نشستوں پر انتخاب ہونا ہے، جبکہ بلدیہ عظمی کراچی سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی کے دو ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

کرم اللہ وقاصی نے یوسی 13صدر ٹاؤن اور سیف اللہ یوسی 3ماڑی پور ٹاأن سے استعفی دیا ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مرتضی وہاب کو میئر بننے کے بعد سے 6ماہ میں یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑنا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ملیر کی یوسی سے چیئرمین کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے۔