امریکا میں  کووڈ 19 کے کیسزمیں اضافہ

امریکا میں  کووڈ 19 کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔

 امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران اسپتالوں میں کووڈ 19 کے 17400  مریض لائے گئے، مریضوں کی یہ تعداد اس سے پچھلے ہفتے سے 16 فیصد
زیادہ ہے۔

 امریکا کے ’ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ کے مطابق بیشتر کاؤنٹیز میں کورونا کی نچلے درجے کی  لہر محسوس کی جارہی ہے۔  ‘

 اسی طرح کووڈ 19 کی وجہ سے ہونے والی  اموات میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کورونا کے 636 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ گذشتہ سے پیوستہ ہفتے میں اموات کی تعداد 511 تھی۔

 ان مریضوں نمایاں  تعداد ان افراد کی بھی تھی جن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی تھی۔

 دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ رواں برس کورونا کی نئی ویکسین متعارف کرا رہی ہے جس کی خوراک کورونا کے مشتبہ مریضوں کو لگائی جائے گی۔