Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلیووھیل کا دل 15 من وزنی اور ایک چھوٹی کار کے برابر ہوتا ہے |

بلیووھیل کا دل 15 من وزنی اور ایک چھوٹی کار کے برابر ہوتا ہے

وھیل روئے ارض پر پایا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا اور قوی الجثہ ممالیہ ہے۔ سمندر کی گہرائیوں میں پائے جانےو الا یہ جانور یا ممالیہ کتنا بڑا ہوتا ہے ، اس کا اندازہ اس کے دل کی جسامت سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

وھیل کی اقسام میں سے ایک بلیو وھیل ہے جس کے دل کا وزن تقریباً 15 من ( 590 کلوگرام) سے زائد ہوتا ہے، اور اس کی جسامت ایک چھوٹی کار جتنی ہوتی ہے۔

بلیو وھیل کا دل ایک منٹ میں 8 سے 10 بار دھڑکتا ہے، اور اس کی دھڑکن کو دو میل کے فاصلے سے سنا جاسکتا ہے۔

بلیو وھیل کی شریانیں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ایک بالغ انسان ان کے اندر بآسانی تیر سکتا ہے۔

پیدائش کے وقت بلیو وھیل کے بچے کی طوالت 25 فٹ ہوتی ہے اور وہ یومیہ 150 گیلن ( 568 لیٹر ) دودھ پیتا ہے، اور پہلے سال کے دوران اس کے وزن میں یومیہ 90 کلوگرام کا اضافہ ہوتا ہے۔

بلیووھیل کے بچوں کی خوراک جھینگا نما غیرفقاریہ ( بغیر ہڈی والا ) جانور یا کیڑا ہوتا ہے جسے کرل کہتے ہیں۔ کرل کی لمبائی ایک سے دو سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

بلیووھیل کا بچہ یومیہ چار سے چھ ٹن کرل کھا جاتا ہے۔ بالغ بلیوھیل کی لمبائی 110 فٹ تک اور وزن 180 ٹن ہوتا ہے۔